سوال (6567)

مسجد کے ساتھ ہی کچھ جگہ خریدی گئی ہو عیدگاہ کے طور پر تو کیا وہاں نماز ہو جائے گی؟ یا نہیں، پوری زمین مسجد ہے سوائے حمام اور قبرستان کے تو کیا اگر جگہ عیدگاہ کے لیے خاص ہو پھر بھی نماز ہو جائے گی یا نہیں۔

جواب

مسجد میں ہی نماز ہوتی ہے، لیکن نمازیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو پھر آپ نمازیوں کو وہاں منتقل کر سکتے ہیں، جیسا کہ جمعے وغیرہ کا مسئلہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ