سوال (3570)

ہلدی پک گئی ہے تو ابھی تک اتاری نہیں گئی، زمین میں آ کر ایک بندہ اندازہ لگاتا ہے، کہ یہ اسی طرح ہمیں بیچ دو کیا ایسا درست ہے۔

جواب

اگر پھل پک جائے تو پھر سودا جائز ہوجاتا ہے، یہ اس زمرے میں آتا ہے کہ پھل پک چکا ہے، اور خریدنے اور بیچنے والوں کو اندازہ ہوجاتا ہے، اندازہ ہونے کے بعد سودا ہو سکتا ہے، بیچنے والا مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق جس پر بھی ایگری ہو جائے تو جائز ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ