سوال (4971)
کیا فیشن والا عبایہ پہننا جائز ہے اگر اس میں جسم نمایاں نہ ہو؟ جس طرح آجکل فیشن والے نقاب عام ہیں؟
جواب
دیکھیں، عمل تو ہو رہا ہے کہ بڑے چمکیلے اور بھڑکیلے عبائیں پہنی جارہی ہیں، مگر عبایا پہننے کا اصل مقصد تھا زینت کو چھپانا، یہاں زینت سے مراد لباس ہے، کیونکہ عبایا لباس کے اوپر پہنا جاتا ہے، اب جس زینت کو چھپانا تھا، اس کو عبایا سے ظاہر کیا جا رہا ہے، یعنی عبایا کا اصل مقصد ہی ختم ہو گیا، اس لیے سخت تربیت کی ضرورت ہے، تاکہ یہ عبائیں اپنا اصل مقصد پورا کریں اور عبایا کی حیثیت برقرار رہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ