سوال (3907)
فطرانے کے بارے میں فطرانہ کب دینا چاہیے اور اس کی مقدار کیا ہے اور اس سال کتنا فطرانہ بنتا ہے؟
جواب
رمضان کے آخر میں یعنی نماز عید سے پہلے یا چاند رات کو دیں۔
لیکن اگر کوئی خاص ضرورت ہو تو اس صورت میں عید سے ایک دو دن پہلے کا جواذ بیان کیا جاسکتا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ: 2397، سندہ صحیح]
اصل عمل یہی ہے کہ چاند رات کو دیں یا نماز عید سے پہلے۔
بعض لوگ رمضان کے شروع میں یا درمیان میں ہی ادا کر دیتے ہیں یہ غلط ہے۔
نماز عید کے بعد اگر دیں گے تو یہ فطرانہ نہیں بلکہ عام صدقہ شمار ہوگا۔ [ابوداود: 1609,سندہ حسن]
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ