سوال (3917)

فطرانہ لینے والے پر بھی فطرانہ دینا فرض ہے، اگر ہے تو اس کے بارے میں علماء کی کیا رائے ہے اور کیا تفصیل ہے اس کی یا اس کی کوئی حدیث موجود ہے۔

جواب

صدقہ الفطر ہر مسلمان پر فرض ہے بدلیل حديث النبي صلی اللہ علیہ وسلم:

(فرض رسول الله صلى الله عليه وسلم زكاة الفطر من رمضان صاعاً من تمر، أو صاعاً من شعير على العبد والحر، والذكر والأنثى، والصغير والكبير من المسلمين) متفق عليه.

رہی بات فقیر کی تو علماء نے اس کی دو قسمیں بتائی ہیں:
1- الفقير المتبرع: ایسا فقیر جو سيء الحال نا ہو، اسے دو وقت کا کھانا باآسانی نصیب ہو جاتا ہو۔
2- الفقير المعظم: ایسا فقیر جو بہت زیادہ سيء الحال ہو اور اسے با مشکل ہی دو وقت کا کھانا نصیب ہو۔
اول الذكر پر بھی عام مسلمانوں کی طرح صدقہ الفطر واجب ہو گا جبکہ مؤخر الذکر اس حکم سے ساقط ہو گا۔
والله تعالى أعلى وأعلم والرد إليه أفضل وأسلم.

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ