فتاوی لجنۃ العلماء کی اشاعت
بعض شخصیات کے کام کودیکھ کر رشک آتا ہے کہ وہ اپنی ذات میں ایک مدرسہ ہوتے ہیں اسلام کی دعوت و تبلیغ، نشر و اشاعت اور اصلاح معاشرہ کے لیے ان کی کاوشیں کسی سے مخفی نہیں ہوتی حالیہ دنوں میں “لجنۃ العلماء للإفتاء کے زیر اہتمام: قدیم و جدید 500 مسائل پر منتخب فتاوی طباعت میں پیش کیے گئے ہیں۔
یہ تمام فتاوی اپنی مکمل صورت میں العلماء ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
اس فتاوی کو کتابی شکل میں مرتب کرنے والی شخصیت محترم جناب حافظ خضر حیات صاحب حفظہ اللہ ہیں جو کہ گذشتہ روز جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ سندر لاہور میں تشریف لائے اور خدمت کا موقعہ عنایت فرمایا اس مجلس میں
(1) استاد گرامی بقیة السلف ترجمان القرآن ابو تقی حفیظ الرحمن لکھوی حفظہ اللہ (مدیر جامعہ ھذا)
(2) محترم جناب حماد الحق نعيم صاحب حفظہ اللہ(ریسرچ سکالر: جامعہ ابن تیمیہ)
(3) فضیلةالشیخ حافظ خضر حیات حفظہ اللہ(مدیر فتاوی لجنۃ العلماء)
(4) راقِمُ الْحُرُوف: حافظ امجد ربانی
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام مشائخ گرامی قدر اور مفتیان کرام کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور معاشرے کے رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔
اور بالخصوص شیخ خضر حیات صاحب کی جہود طیبہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
حافظ امجد ربانی