سوال (4715)
آج کل ہمارے معاشرے میں جب کوئی فوت ہو جاتا ہے تو لوگ تین دن تک (پھوڑی) یعنی قالین وغیرہ بچھا کر بیٹھ جاتے ہیں اور لوگ آکر فاتحہ پڑھ کر نکل جاتے ہیں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے۔
جواب
شرعاً یہ عمل جائز نہیں،
سیدنا جریر بن عبداللہ البجلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم اسے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کے زمانہ میں نوحہ شمار کرتے تھے۔ (ابن ماجہ)
فضیلۃ العالم عبد الخالق حفظہ اللہ