سوال 6917
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیوخ محترم ایک عورت فوت ہو چکی ہے پیچھے چار بچے چھوڑ کر کیا اس کا یا اس کی اولاد کا اس کے والدین کی وراثت میں حصہ ہو گا یا بچوں کا اپنے نانا نانی کی وراثت میں حصہ ہو گا راہنمائی فرمائیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر عورت کے والدین (بچوں کے نانا نانی) ابھی زندہ ہیں تو پھر کوئی حصہ نہیں ہے، لیکن اگر اس خاتون کی زندگی میں ہی والدین فوت ہو گئے تھے تو پھر اس کا حصہ ہو گا، جو اب اس کی اولاد اور شوہر کو ملے گا۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ



