سوال      6892

فوت شدگان کی طرف سے اگر کوئی شخص عمرہ کرتا ہے تو خرچ کس پر ہوگا؟ فوت شدگان کے وارثان پر یا عمرہ کرنے والے پر؟ عمرہ کرنے والا ورثاء میں سے نہیں ہے اور وہ سعودی عرب میں مدینہ شہر میں رہتا ہے۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
خرچہ کوئی بھی کر لے، یہ جائز ہے۔ اصولاً فوت شدگان کے لیے عمرہ یا تو ان کے ترکے سے کروایا جا سکتا ہے یا ولی/وارث جو ہیں، وہ اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر کروا دیں۔ اگر کوئی شخص خود کرنا چاہے، چاہے رشتہ دار ہوں یا دوست احباب، اور اللہ موقع دے، تو وہ بھی اپنے خرچے سے کر سکتا ہے، یہ بھی بالکل جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ