کیا آپ کا بچہ حفظ کر رہا ہے، اور آپ کو اس کی رپورٹ اور یومیہ کارکردگی کا جائزہ لینے میں مشکل ہو رہی ہے؟
کیا آپ تحفیظ کے معلم/ٹیچر ہیں، اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں؟
کیا آپ مدرسے/ اسلامک انسٹیٹیوٹ کے ہیڈ/مدیر ہیں اور آپ ادارے کے نظم و نسق، حساب و کتاب، اساتذہ و طلبہ کی کارکردگی اور رپورٹس کی تنظیم و ترتیب میں مشکلات کا شکار ہیں؟!
پریشان نہ ہوں، یہ صرف آپ کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں لاکھوں تحفیظ کے مدارس ہیں، جن میں انتظامیہ، والدین اور اساتذہ کو اس قسم کی مشکلات اور مسائل درپیش ہیں۔
انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ و والدین ان سب کے مسائل کے واحد حل کے لیے ایک ٹول متعارف کروایا جا رہا ہے، جس کا نام ہے:
صدور حفظ مینجمنٹ سسٹم
صدور حفظ مینجمنٹ سسٹم (Sudoor Hifz Management System) ایک ایسا مربوط اور جامع سافٹ ویئر ہے جو دینی مدارس، اسلامک انسٹیٹیوٹس، مساجد حفظ کلاسز اور آن لائن اداروں کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس کا ہدف قرآن مجید کے حفظ کے بابرکت ، روحانی اور روایتی عمل کی تنظیم و ترتیب کو جدید تقاضوں کے مطابق مؤثر، منظم انداز میں بہتر بنانا ہے۔
مقاصد:
• تحفیظِ قرآن کے اداروں کے لیے ایک جامع اور قابل اعتماد مینجمنٹ سسٹم فراہم کرنا۔
• اساتذہ، طلبہ، والدین اور منتظمین کے درمیان مؤثر رابطہ قائم کرنا۔
• طلبہ، اساتذہ، ادارے کی کارکردگی کو روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر باقاعدہ مانیٹر کرنے کی سہولت فراہم کرنا۔
• روایتی رپورٹ سسٹم کا ڈیجیٹل متبادل فراہم کرنا، تاکہ اس تک رسائی، اور پھر اس کا تجزیہ و تبصرہ آسان ہو جائے۔
• ہر طالبعلم، استاد اور ادارے کو اس کی ذمہ داری کے مطابق فیچرز فراہم کرنا۔
صدور ایچ ایم ایس کی نمایاں خصوصیات:
• 🧑💼 ہر یوزر کے لیے مستقل ڈیش بورڈ(ایڈمن، استاد، طالبعلم/والدین)
• 📚 سبق، سبقی، منزل کا کیفیت، تقدیر، سامع وغیرہ تفصیلات کے ساتھ مکمل ریکارڈ
• 🧑🏫 اساتذہ اور طلبہ کی کلاس وائز، سیشن وائز حاضری اور اس کی مختلف حالتوں کا جامع نظام
• 🏢 ایک پارہ پانچ پارہ سے لیکر مکمل قرآن کے جائزہ اور ہفتہ وار، ماہانہ ، ششماہی، سالانہ امتحانات کا تفصیلی سسٹم
• 🧾 فیس، سیلری، ڈونیشنز پر مشتمل مکمل فائنانس کا نظم و ضبط
• 🖨️ پی ڈی ایف/پرنٹ رپورٹس ادارہ جاتی معلومات کے ساتھ
• 🔍 پروگرس، اٹینڈنس وغیرہ پر مبنی ڈیٹا کی حسب ضرورت فلٹریشن اور ویژولائزیشن کی سہولت
• 🔐 کلاؤڈ بیس محفوظ و پرائیویٹ نظام، جسے کسی بھی ڈیوائس اور مقام سے (صرف) متعلقہ فرد (ہی) ایکسس کر سکتا ہے۔
صدور ایچ ایم ایس کے مزید تعارف اور اس کے حصول کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
Sudoor.org