سوال (1801)

ایک آدمی نے اپنی کمائی میں سے ہر ماہ دس ہزار روپے فی سبیل اللہ اللہ کے لیے مقرر کیے ہوئے ہیں۔ عید قربان کے دنوں میں اس کے پاس قربانی کرنے کے لیے الگ پیسے نہیں ہیں تو کیا وہ اپنے مقررہ ماہوار صدقے والے 10 ہزار روپے جمع کر کے قربانی لے کر سکتا ہے ؟

جواب

قربانی بھی صدقہ ہی ہے ، جو آدمی اپنی کمائی میں سے دس ہزار روپے الگ رکھ رہا تھا ، ابھی اس نے وہ پیسے خرچ نہیں کیے ہیں بلکہ رکھے ہوئے ہیں اور قربانی کے دن آگئے ہیں تو اچانک ایسے حالات پیدا ہوچکے ہیں کہ اس کے پاس قربانی کے لیے الگ پیسے نہیں ہیں ، تو پھر وہ پیسے بطور قربانی خرچ کر سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ