سوال (3955)
اگر کوئی کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پاتا ہے تو اس فدیہ دینے کا مکمل طریقہ قرآن و سنت کی روشنی میں بتادیں۔ شکریہ
جواب
عذر سے کیا مراد ہے، اگر دائمی مریض ہے گویا فدیہ بنتا ہے، عام بیماری میں فدیہ نہیں ہے، وہ بعد میں قضاء دے گا، وہ فدیہ ایک وقت کا کھانا ہے، جس کا سوا کلو کہا گیا ہے، تین سو یا چار سو کہا گیا ہے، ایک وقت کا کھانا دے دے، خواہ تیس روزوں کا ایک بندے کو دے دے یا الگ الگ دے دے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ