سوال (820)

اگر کوئی روزے کا فدیہ ادا کرتا ہے تو اس سے مراد مسکین کو کھانا کھلانا ہے یا روزہ دار کو روزہ رکھوانا ہے ؟

جواب

“اطعام مسکین” سے کسی مسکین کو کھانا دینا مراد ہے ، روزہ رکھوانا مراد نہیں ہے ۔ ہاں اگر کوشش کر کے کسی ایسے آدمی کو دے، جس نے روزے رکھنے ہیں تو یہ بہتر اور اولی ہے ۔ ان شاءاللہ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ