سوال (3543)

ایک شخص عمرہ کے لیے جا رہا ہے، اس کی فلائٹ پہلے ریاض جائے گی، تین گھنٹے کے بعد جدہ جائے گی، اب وہ شخص احرام کہاں سے باندھے گا؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق ریاض جانے سے پہلے بیچ میں میقات ہے، اس لیے اگر پاکستان سےجا رہا ہے تو ائیر پورٹ سے باندھ لے، جب میقات کا اعلان ہو تو تلبیہ شروع کردے، ریاض میں احرام کی پابندیوں میں رہے، پھر معاملہ صحیح ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ