سوال (1051)
ایک شخص پاکستان سے باہر کام کرتا ہے ، اس کا اہل و عیال پاکستان میں ہے ، کیا وہ اپنا اور اہل کا فطرانہ پاکستان دے سکتا ہے یا وہ جہاں رہائش پذیر ہے وہاں ادا کرے ، عید سے کتنے دن قبل فطرانہ دینے کی گنجائش ہے ؟
جواب
گھر کا ذمہ دار اپنی طرف سے اور جو کے تحت ہیں ان کی طرف سے جہاں سے آسانی ہو فطرانہ ادا کر دے ، اس علاقے کے اعتبار سے
ابن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں دو دن پہلے کا ذکر ہے ، یہ گنجائش ہے ، اصل یہ ہے کہ آخری روزے کی مغرب کے بعد سے عید سے پہلے پہلے ادا کیا جائے ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ