سوال (3961)
فطرانہ اگر جنس کے لحاظ سے نہیں ہے کیونکہ گندم کی کٹائی نزدیک آرہی ہے گھر میں گندم کم ہی ہوتی ہے، اگر رقم کی شکل میں دیں تو کیا قیمت ایک فرد کی ادا کریں گے؟
جواب
اڈھائی کلو کا حساب لگا کر قیمت دے سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے، کم سے کم ریشو آٹے کا نکالا جاتا ہے، اگر استطاعت زیادہ ہے تو چاول کا نکال لیں، کھجور کا حساب لگالیں، اڈھائی کلو کا حساب لگائیں، عمومی طور پر چار سو کا حساب رکھا گیا ہے، بعض نے ساڈھے چار سو بھی رکھا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ