سوال (3267)

کیا فائیور وغیرہ فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر فیک ریویوز لے کر گِگ رینک کرنا اور پھر آرڈر لے کر پیسے کمانا، کیا یہ کمائی جائز ہو گی؟

جواب

فائیور یا کسی بھی پلیٹ فارمز پر فیک ریویوز لینا تو قطعا جائز نہیں، کیونکہ یہ دھوکہ دہی کی ہی ایک صورت ہے۔ البتہ اگر کوئی اس طرح دھوکے سے خود کو رینک کروا لیتا ہے اور اس کے بعد کوئی جائز کام اور آرڈر لے کر اس سے کمائی کرتا ہے تو وہ کمائی حرام نہیں ہو گی. یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ کوئی شخص جھوٹ اور دھوکہ دہی کے ذریعے کوئی ملازمت حاصل کر لے، لیکن بعد میں امانت و دیانت سے کام کرتا رہے، تو اس کا یوں ملازمت کے حصول کے لیے جھوٹ بولنا درست نہیں تھا، لیکن جو ملازمت مل چکی ہے، وہ کام کرکے اس کا معاوضہ لینا جائز ہو گا. ہاں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ جو ذریعہ آمدن جھوٹ اور دھوکے کے ذریعے تلاش کیا ہے، وہ شریعت کی مخالفت کے سبب برکت سے خالی ہو سکتا ہے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ