سوال (1752)

جو لوگ کہتے ہیں کے فلاں آدمی کے مؤکل ہیں ۔ ان کی کیا حقیقت ہے؟

جواب

ہمزات و جن شیطانی کام کروا کر تابع ہوتے ہیں ، اس کے بغیر ممکن بھی نہیں اور ہوتے بھی نہیں ہیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

موکل ہوسکتے ہیں ، اس کو قرین اور ہمزات کہا جاتا ہے ، مگر یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے کہ ہم خود اس کو اپنے راستے میں لگائیں ، قابو کریں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تو وہ خود تابع ہوگیا تھا ، اس کے لیے اسپیشلی چلاکشی یا کسی اور چیز کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ