سوال (4103)

ہمارا ایک چھوٹا بچہ ٹرک کے حادثے میں فوت ہو گیا ہے، پانچ چھ سال کا تھا۔ اور اب وہ سب کو خواب میں آتا ہے تو وہ بہت اداس اور پریشان ہوتا ہے، ابھی کچھ دن پہلے ایک بچے کو خواب میں آیا اور اس کو کہہ رہا تھا کہ میرے گھر میں آگ لگی ہے آجاؤ، آگ بجھاؤ، میں پریشان ہوں، رو رہا تھا اور بلا رہا تھا۔ تو وہ بچہ جب جاتا ہے تو دیکھتا ہے کہ نہ تو آگ ہوتی ہے اور نہ ہی وہ بچہ جو فوت ہو گیا ہے۔ پھر اس کے علاؤہ اپنی امی کو خواب میں آیا وہ بچہ اداس تھا پریشان تھا اور پھر ایک اور اپنی چاچی کو خواب میں آتا ہے تو اس کو کہتا ہے کہ چلو میں تمہیں اپنا گھر دکھاؤں میرا گھر بہت پیارا ہے، خوبصورت ہے تو وہ جب جاتی ہے، اس کا گھر دیکھتی ہے تو واقعی میں خوبصورت ہوتا ہے، لیکن وہ بچہ کہتا ہے کہ لیکن چاچی میں ڈرتا ہوں پانی سے یہاں پہ پانی بہت ہے، مجھے پانی سے ڈر لگتا ہے تم آؤ نا مجھے بچاؤ نہ اس پانی سے۔
اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔

جواب

ان خوابوں کی کوئی تعبیر نہیں ہے، بچے کی وفات کا گہرا صدمہ گھر والوں کو ہوا ہے،
اور اس سے متعلق کافی گفتگو بھی ہوتی ہی ہونگی جس وجہ سے یہ خواب آرہے ہیں۔
حقیقت میں تو بچہ جنتی ہے، یہ جو خواب ہے کہ پانی بہت ہے، یا مجھے ڈر لگتا ہے یا آگ لگ گئی وغیرہ یہ متعلقین کے خیالات و جذبات ہیں جو خواب کی صورت ظاہر ہو رہے ہیں۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ