سوال (4586)

فوت شدہ کے لیے کیا کیا کام کرنے چاہیے، جن سے اس کو بہترین اجر ملے گا؟

جواب

اگر جانے والا موحد ہے تو اس کی اولاد و اقارب کا اس کے لیے کیے ہوئے کام اس کو کام آئیں گے، اس کے ذمے قرض ہو تو اس کو اتارا جائے، یہ اس کے لیے باعث اجر ہوگا، اس کے کچھ عہد و پیمان ہونگے، ان کو بھی پورا کیا جائے، یہ اس کے لیے باعث اجر ہوگا، اس طرح اس کی طرف سے حج و عمرہ کیا جائے، تو اس کے لیے اجر ہوگا، اس کے لیے دعا استغفار کیا جائے، باقی اہل و عیال جو بھی کرے گا، اس کو آٹومیٹکلی اجر ملے گا، والدین کے لیے نام لے کر بھی کر سکتے ہیں، والدین نے جو بنیادیں رکھی ہیں، ان کو پروان چڑھانا، یہ بھی باعث اجر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ