سوال (3939)

جو شخص رمضان کے پہلے یا دوسرے عشرے میں فوت ہو جائے، کیا اس کا صدقہ فطر نکالا جائے گا؟

جواب

صدقۃ الفطر کے وجوب کا تعلق رمضان ختم ہونے کے ساتھ ہے رمضان کی ابتدا کے ساتھ نہیں ہے جو شخص رمضان ختم ہونے سے پہلے یعنی عید الفطر کا چاند نظر آنے سے پہلے فوت ہو جائے اس پہ صدقۃ الفطر فرض نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ