سوال (3949)
ایک سوال ہے رمضان المبارک میں بعض لوگ فوت شدگان کی طرف سے افطاری کرواتے ہیں؟ مساجد مدارس میں کیا یہ عمل درست ہے کہ ہمارے فوت شدگان کو اس کا اجر ملے گا؟
جواب
ایصال ثواب کے لیے صدقہ کرنے کا اہل علم جواز دیتے ہیں، البتہ اس کو اقارب کے ساتھ محدود کیا جائے، کیونکہ اجانب کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے، “ولد صالح یدعو لہ” کے تحت کسی بھی کار خیر کی گنجائش دی جا سکتی ہے، بس کوئی خاص عقائد و فضائل اس کے ساتھ نہیں جوڑ دیے جائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ