سوال

فار ایور (Forever) نامی کمپنی میں کام کرنا کیسا ہے؟

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

سائل نے کمپنی کا تعارف اور اس کے کام کی تفصیلات نہیں بھیجیں، لیکن ہماری معلومات کی حد تک مذکورہ کمپنی بھی دیگر بے شمار کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو نیٹ ورک مارکیٹنگ یا ملٹی لیول مارکیٹنگ کے انداز سے چل رہی ہیں، جن میں جوے، سود، مالی استحصال ، دھوکہ دہی وغیرہ جیسی کئی ایک قباحتیں پائی جاتی ہیں۔

تفصیل کے لیے لجنۃ العلماء للإفتاء کے فتاوی نمبرز: 322، 326، 328، 332، 333 ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الحنان سامرودی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  محمد إدریس اثری حفظہ اللہ