سوال (4112)
کسی کے فوت ہونے کے بعد آنے والی عید پر اہتمام کے ساتھ اس گھر جانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
نارمل طور بندہ جیسے آتا ہے، ایسے ہی جائے، باقی اسپیشلی طور پہ جانا، یہ اہل بدعت کا شعار بنتا جا رہا ہے، اہل بدعت میت کے بعد اہتمام کے ساتھ جاتے ہیں، اہل بدعت کے شعار سے بچنا چاہیے، باقی عید کا دن خوشی کا موقع ہے، جانا چاہیے، خوشیاں منانی چاہیے، لیکن خصوصی طور پر میت کی وجہ سے اسپیشلی جانا یہ جائز نہیں، جیسا کہ عید نماز پڑھتے ہی لوگ قبرستان چلے جاتے ہیں، یہ بھی صحیح نہیں، اہل بدعت کا شعار ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: ہمارے ہاں اہل حدیث بھی اہتمام سے یہ کام کثرت سے کرتے ہیں؟
جواب: جی ہاں، اہل حدیث بھی جہالت کی وجہ سے کرتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، باقی شدید اصلاح کی ضرورت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ