1 جن چیزوں کے بارے میں آپ بظاہر پسندیدگی کا اظہار کرتے تھے لیکن دراصل انھیں ناپسند کرتے تھے، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے بارے میں کھل کر ناپسندیدگی کا اظہار کریں۔
2 اپنے طرز زندگی کو اب چھپانا یا اس کے اظہار کے سلسلے میں شرمسار ہونا ترک کر دیں۔
3 نئی زبان سیکھیں۔ اس طرح آپ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
4 ممکن ہو تو سفر کریں۔
5 چھٹی کا دن بھرپور فراغت سے گزاریں۔
6 ازدواجی تعلقات کو نئے جوش و جذبہ سے ہمکنار کریں۔۔ اہلیہ سے وقتاً فوقتاً اظہارِ محبت کریں۔ اس کے ساتھ سیر و تفریح پر جائیں۔
7 صبح جلدی بیدار ہونے کی عادت ڈالیں۔
8 روزمرہ فراغت کے اوقات میں کوئی مفید مشغلہ اپنائیں۔
9 باقاعدگی سے اچھی کتابوں کا مطالعہ کریں۔
10 اخراجات اور معاشی معاملات نئے سرے سے ترتیب دیں۔ قرض سے پیچھا چھڑائیں۔
11 کام کے اوقات میں پہلے سے زیادہ پُر جوش اور فعال نظر آئیں۔
12 دفتری سیاست سے دور رہیں۔ اپنے کام پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔
13 جو کام یا جو ملازمت پسند نہیں، اسے ترک کر دیں۔
14 حسبِ حال ہلکی پھلکی ورزش معمولات میں شامل کریں۔ ممکن ہو تو تھوڑی سخت ورزش بھی کریں۔
15 سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔
16 صحت افزا خوراک کھائیں۔ غیر صحت بخش کھانا چھوڑ دیں۔
17 اپنی جسامت کے مطابق نئے کپڑے سلوائیں۔
18 اپنی جلد کے حساب سے کوئی اچھی بیوٹی کریم استعمال کریں۔
19 خواتین ہلکے پھلکے بناؤ سنگھار پر توجہ دیں۔
20 پُر اعتماد رہیں۔
21 دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔
22 ضروری باتیں ڈائری میں درج کریں۔
23 اپنے غلط فیصلوں پر پریشان ہونے کے بجائے ان سے سبق سیکھیں اور خود کو معاف کرتے ہوئے آگے بڑھ جائیں۔
24 رنجشیں پالنا چھوڑ دیں۔
25 زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ دیں۔
26 ایذا رساں افراد سے دور بھاگیں۔
27 تنہائی کا کچھ وقت اپنے ساتھ گزاریں۔
28 ذہنی تناؤ سے نجات پانا سیکھیں۔
29 کام کے اوقات میں زیادہ تر بیٹھے نہ رہیں۔ کچھ وقت کھڑے ہو کر کام کریں۔
30 اسکرین کو کم سے کم وقت دیں۔
31 گھر سے باہر کچھ وقت دوست احباب کے ساتھ گزاریں۔
32 نیند پوری کریں۔
33 زیادہ پانی پئیں۔
34 ممکن ہو تو کوئی جانور پالیں۔

حافظ قمر حسن (انگریزی سے تلخیص و ترجمہ)