سوال (5241)

فوت ہونے والا بندہ خواب میں آ سکتا ہے؟

جواب

خواہ فوت شدہ ہو، زندہ ہو، قدیم ہو، یا حالیہ ہو، یا موجود ہو، کوئی بھی بندہ ہو، وہ خواب میں آسکتا ہے، اللہ تعالیٰ کا ایک نظام ہے، عام قاعدہ یہ ہے کہ آپ فوت شدہ کو جس حالت میں دیکھیں، وہ فوت شدہ ہوتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ