سوال (5631)

چند دن پہلے ایک خاتون کینسر کے سبب فوت ہوئیں، اس خاتون نے اپنے کچھ پیسے اپنے بھائی کے پاس بطور امانت رکھوائے ہوئے تھے اور کہا تھا یہ میرے بچوں کو ضرورت کے وقت دے دینا، جس بھائی کے پاس یہ رقم رکھوائی تھی اسکو خواب آیا ہے کہ انکی یہ فوت ہونے والی بہن انکے ساتھ آکر انکے بستر پر لیٹی ہیں اور انکے جسم کیساتھ جسم لگا کر کہا کہ مجھے ایک ہزار روپے کی ضرورت ہے وہ دے دو اسکے بعد آنکھ کھل گئی اور بھائی کو یوں محسوس ہوا جیسے واقعی میں انکے بستر پر کوئی تھا، برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتا دیں؟

جواب

خاتون کے پیسے ان کے ورثاء کے سپرد کردئیے جائیں، تاکہ وراثت میں تقسیم ہوں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ