سوال (5530)
میری بھانجی نے فجر سے پہلے میری بیوی اور پھوپھو جو کہ دونوں وفات پا چکی ہیں، دونوں کو اپنے گھر میں سفید لباس میں دیکھا اور دونوں بہت خوش تھیں دونوں فوت شدگان نے میری بھانجی کو کدو کے بیج کھانے کو دیے پھر اسکی آنکھ کھل گئی۔ تعبیر کر کے مشکور فرمائیں۔
جواب
جانے والے جس حالت میں دیکھے، عام قاعدہ یہ ہے کہ جس حال میں فوت شدہ دیکھائی دیتا ہے، اسی حالت میں وہ ہوتا ہے، سفید کپڑوں والوں کو خوش دیکھنا، یہ اچھی بات ہے، یہ اچھی علامت ہے، اچھی امید رکھیں، اپنے حق میں اور ان کے حق میں دعائیں کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ