سوال (5192)
میرے والد کا ڈیڑھ ماہ پہلے انتقال ہو چکا ہے، آج خواب میں آیا ہے کہ کہہ رہے تھے کہ نیند نہیں آ رہی ہے، بے چین ہوں، میں نے گھر کا بتایا ہے کہ سب ٹھیک ہے، آپ پریشان نہ ہوں، پھر اس نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے، پھر میں سو رہا ہوں، اس کے جیب میں عجیب قسم کے سکے تھے، میں نے کہا ہے کہ ان سکوں کو مجھے دے دیں۔ اس نے وہ سکے مجھے دیے ہیں، پھر چلے گئے تھے۔تعبیر فرمائیں ۔
جواب
فوت ہونے والے والد کے لئے دعائیں، ان سے جڑے رشتوں کا خیال اور سب سے بڑھ کر انکی وراثت تقسیم کردی جائے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ