سوال (6442)
فریج میں ہڈی رکھنا کیسا ہے؟ کیا وہاں بھی جنات آئیں گے؟ یا ہڈی کے متعلق جو حدیث ہے وہ پکانے کے بعد کی ہے؟
جواب
کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمیشہ مسلمان پائے اور ہڈی کو سنبھالتے ہوئے چلے آ رہے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہڈی رکھ سکتے ہیں، خواہ پکی ہوئی ہو یا کچی، آپ کے اذکار ہوں تو اللہ تعالیٰ حفاظت کرتا ہے، لیکن کبھی کبھی ان کا داؤ لگ بھی جاتا ہے، پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
فریج میں ہڈی رکھنا جائز ہے اس سے جنات نہیں آتے اور نہ اس میں کوئی شرعی قباحت ہے۔
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ عبد الباسط حفظہ اللہ




