سوال (3433)
جو مسلمانوں کے لیے جملہ بولا جاتا ہے. کہ فلاں ڈکیت یا قاتل وغیرہ جہنم واصل ہو گیا کیا ایسا کہنا درست عمل ہے۔
جواب
اس طرح لوگ دل کی جلن کو نکالتے ہیں، نام نامزد کرکے کسی کو جنتی یا جہنمی کہنا یہ خالصتاً شرعی مسئلہ ہے، اس کے لیے دلیل درکار ہوتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ