سوال
گزارش یہ ہے کہ جی پی فنڈ نکلوانے کے فوری بعد کیا زکوۃ ادا کرنا ہو گی؟ یا ایک سال کی مدت گزرنے کے بعد زکوۃ واجب الادا ہو گی؟ وضاحت فرما دیں ۔
جواب
الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!
جی پی فنڈ آپ کا ہی ہوتا ہے اگرچہ آپ کے تصرف میں نہیں ہوتا۔جب تک وہ گورنمنٹ کے پاس ہے آپ پر زکاۃ واجب نہیں ہے۔ جب حساب کرنے کے بعد آپ کو چیک دے دیا جائے ، تب وہ آپ کی ملکیت ہے۔
چیک لیکنے کے وقت سے لیکر جب سال گزر جائے تو پھر آپ پر زکوۃ واجب ہے۔
لیکن ایک بات یاد رکھیں جی پی فنڈ میں سود کی رقم شامل نہ کریں، جو صافی آپ کی رقم بنتی ہے، وہی لیں، اور اسی میں سے اڑھائی فیصد زکاۃ ادا کریں۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين
مفتیانِ کرام
فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ مفتی عبد الولی حقانی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ محمد إدریس اثری حفظہ اللہ