سوال (4978)
کسی چوہدری نے گاڑی میں بیٹھ کر صف کے درمیان نماز جنازہ ادا کیا ہے، شرعی لحاظ سے اسکا کیا حکم ہے؟
جواب
کچھ لوگ دنیا میں تکبر کا لبادہ اوڑھ کے بیٹھے ہوئے ہیں، تب تک مرتے نہیں ہیں، ان کو چین نہیں آتا، وہ اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں، ایسے وزیر و مشیروں سے پوچھنا چاہیے کہ گھر میں جب داخل ہوتے ہو تو گاڑی پر بیٹھ کر داخل ہوتے ہو، بیڈ روم میں گاڑی پر بیٹھ کے داخل ہوتے ہو، اس نے تجاہل عارفانہ سے کام لیا ہے، ہمارے ہاں بس گنجائشیں نکالتے ہیں، عقیدے پر بات کریں تو بد عقیدہ بندے کی نماز نہیں ہوتی، اس نے صف بندی کے قاعدے کو توڑا ہے، اس لیے یہ مجرم ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ