سوال (4980)
میں نے کسی کام کے لیے نذر مانی ہے کہ دو رکعت نماز پڑھوں گا، گاڑی میں بیٹھ کر دو رکعت نماز پڑھی ہے، میں جہاں جا رہا تھا، گاڑی کا رخ وہیں تھا، اس طرح استخارہ کی دو رکعت بھی گاڑی میں ہی پڑھی ہیں، بعد میں استخارہ کی دعا کی ہے، کیا یہ صحیح ہے، کیا استخارہ کی دعا کے لیے نماز پڑھنا ضروری ہے؟
جواب
بہتر یہ ہے کہ گاڑی میں بھی قبلے کا اہتمام کرنا چاہیے، باقی اگر اہتمام نہ ہو تو گاڑی کا رخ جہاں ہو، اس طرف منہ کرنا چاہیے، آپ کی نذر پوری ہوگئی ہے، استخارہ والی نماز بھی ہوگئی ہے، کوئی حرج والی بات نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ