سوال (512)

کیا گاچی یا ملتانی مٹی کی ٹکیا سے تیمم کیا جا سکتا ہے؟

جواب

مٹی کی ابھی الحمدللہ کافی مقدار موجود ہے ، میرے خیال سے عام مٹی کی نسبت ملتانی یا گاچی کے لیے زیادہ کھپت ہے ۔

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ

تیمم پاک سطح زمین پر کیا جاتا ہے۔ وہ خواہ جیسی ہو۔ سطح زمین جہاں گاچی یا ملتانی مٹی ہو، وہاں اسی پر تیمم کیا جائے گا۔ٹکیا ساتھ اٹھائے پھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ