سوال (2863)
گاڑی کی انشورینس کی شرعی حیثیت کیا ہے، مجبوری کی حد لگتی ہے اگر ہاں تو کتنی اجازت ہے؟
جواب
پہلی بات کہ انشورنس فی نفسہ حرام ہے، چاہے کسی چیز کی بھی ہو مگر کچھ جگہوں پہ ہمیں مجبورا انشورنس کروانی پڑتی ہے، اسی طرح کچھ گاڑیوں کی انشورنس لازمی کروانی ہوتی ہے اس میں گاڑی خریدنی اگر لازم ہے تو وہاں انشورنس کروانی مجبورا جائز ہو گی جیسے سیکورٹی مقصد کے لیے تصاویر یا موٹر وے پہ ویڈیوز بنائی جاتی ہیں ، باقی گاڑیوں کی انشورنس لازمی نہیں ہوتی پس انکی انشورنس بالکل نہیں کروانی چاہیے حرام ہے، واللہ اعلم باالصواب، انشورنس کے حرام ہونے کی نص میں انما الخمر والمیسر والی آیت ہے جو ساتویں پارہ میں ہے جس میں شراب اور جوا کو حرام کہا گیا ہے اور یہ انشورنس جوا ہی کی قسم ہے۔
فضیلۃ الباحث ارشد محمود حفظہ اللہ