سوال (5717)

غیر عربی قبر میں فرشتوں کے سوالوں کا جواب عربی میں کیسے دے گا؟

جواب

کیا اس نے کلمہ “اشهد ان لا اله الا الله و ان محمدا عبده و رسوله” اس طرح پڑھا تھا، شاید اس کو معلوم بھی نہ ہو کہ اس طرح پڑھا جاتا ہے، “لا اله الا الله محمد پاک رسول الله” ہمارے ہاں کچھ لوگ ایسے بھی کہتے ہیں، ایسے بھی لوگ موجود ہیں، اس سلسلے میں پریشان ہونے کی بات نہیں ہے، اس کا تعلق توحید اور ایمان کے ساتھ ہے، وہاں اللہ کی توفیق سے جواب دیے جائیں گے، جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ دجال کے پیشانی پر لکھا ہوگا، اس کو پڑھا ہوا اور ان پڑھ پڑھ لیں گے، اس کا تعلق ایمانیات کے ساتھ ہے، اس کی تیاری کریں، جواب ان شاءاللہ سھل اور آسان ہو جائے گا، اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے آسانیاں فرمائے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ قبر کے سوال و جواب صبح و شام یاد کرنے چاہیے، حالانکہ ایسا نہیں ہے، جواب وہی دے سکے گا، جس کا ایمان اور عقیدہ مضبوط ہو، لہذا ایمان اور عقیدہ کا انتہائی خیال رکھنا چاہیے، ان کی مضبوطی کی ضرورت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ