سوال (5351)
میں جہاں کام کرتا ہوں ادھر ایک غیر مسلم بھی کام کرتا ہے، جب کھانے کا وقت ہوتا ہے تو وہ ہماری پلیٹ میں سے لقمہ لگا لیتا ہے، ہم اس کی پلیٹ میں سے لگا لیتے ہیں، اس بارے میں شریعت کیا راہنمائی کرتی ہے؟
جواب
دیکھیں اگر اسکے کھانے میں حرام والی کوئی چیز نہیں ہوتی تو اسکی پلیٹ سے آپ کے کھانے میں یا آپ کی پلیٹ سے اسکے کھانے میں کوئی ممانعت میرے علم میں نہیں.
اگر اس طرح کی باتوں میں ہم کفار سے دوری اختیار کریں گے تو پھر وہ ہمارے قریب کیسے آئیں گے اور دعوت کیسے ممکن ہو گی ہم نے تو ہمیشہ یہی رسول اللہ ﷺ کی سنت سنی ہے کہ وہ کفار کے ساتھ بہت نرمی اور پیار کا برتاو کرتے تھے (سوائے محارب کے) تبھی قرآن نے بھی گواہی دی کہ فبما رحمۃ من اللہ لنت لھم یعنی کہ آپ اللہ کی رحمت کی وجہ سے آپ ان پہ نرم دل ہیں ورنہ اگر سخت دل ہوتے تو لوگ کیسے آپ کے قریب آتے پس شریعت کی حدود کا خیال رکھتے ہوئے اس طرح ہو جاتا ہے تو کوئی قباحت نہیں ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ