سوال (5941)

غیر مسلم (ہندو قوم) ہماری زمینوں میں کام کرتے ہیں تو انکی ابھی عید (ہولی) ہے 20 تاریخ کو تو یے مسلمانوں کے گھروں میں مٹھائی یا کھانا وغیرہ بھیجتے ہیں اور کچھ انکے گھروں میں جاکر کھانا کھاتے ہیں،
اس کے متعلق رہنمائی فرمادیں کہ کیا انکی خوشیوں میں اس طرح شامل ہونا درست ہے؟

جواب

غیر مسلموں کی تہوار میں شرکت کرنا یہ ان کی تعداد کو بڑھانے کے مترادف ہے، یہ ان کی مشابہت اختیار کرنا ہے، اگر وہ اپنے دین کا دعویٰ بھی کرتے ہیں، تو ہمارے دین کے آنے کے بعد ان کا دین منسوخ ہوچکا ہے، وہ باطل ہے، باطل کی خوشی میں شرکت کرنا یہ ان کو سپورٹ کرنا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔

“هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَه بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَه عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّه وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُشۡرِكُوۡنَ” [التوبة: 33]

وہی ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا، تاکہ اسے ہر دین پر غالب کر دے، خواہ مشرک لوگ برا جانیں۔
غالب ہمیں اپنے دین کو کرنا ہے، لہذا ان کے تہواروں کو ماننا، کھانا کھانا یہ جائز نہیں ہے، باقی عام دنوں میں کبھی کبھار کھا سکتے ہیں، لیکن ہم اپنی عیدین میں ان کو شریک کر سکتے ہیں، کیونکہ ہمارا مذہب سچا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ