سوال 7002

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم ہمارے ساتھ غیر مسلم عیسائی بھی کام کرتے ہیں جن میں سے ایک بیمار ہوا ہے آپریشن ہوا ہے اسکا کیا ہم اس کو صحت کی دعا دے سکتے ہیں؟

جواب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

’’صاحبھما فی الدنیا معروفا‘‘

دنیاوی طور پر ہم کسی بھی شخص کے لیے صحت کے لیے بھاگ دوڑ کر سکتے ہیں، ڈاکٹر کے پاس بھیج سکتے ہیں، دوا و علاج دلوا سکتے ہیں، اسی طرح صحت کے لیے دعا بھی کر سکتے ہیں۔ ساتھ ساتھ ہدایت کی دعا بھی کرنی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ