سوال (4773)

کیا کسی ایسے شخص کی طرف سے عمرہ کیا جا سکتا ہے جو اپنا خونی رشتے دار نہ ہو؟

جواب

جی ہاں، کسی بھی مسلم کی طرف سے عمرہ کیا جا سکتا ہے، یہ اس صورت میں ہے کہ وہ دنیا سے چلا گیا ہو(یعنی فوت ہو گیا ہو)، اس کے لیے عمرہ بدل ہو سکتا ہے یا اتنا کمزور ہو کہ اس کے لیے سفر کرنا مشکل ہو تو ایسے شخص کی طرف سے عمرہ بدل ہو سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ