سوال (5077)

کیا کوئی غیر شخص میت کی طرف سے صدقہ کر سکتا ہے؟

جواب

اہل علم عمومی جو فتویٰ دیتے ہیں کہ میت کی طرف سے صدقہ ہو جاتا ہے، وہ اس کو عموم پہ رکھتے ہیں، لیکن بعض محققین کی یہ بات صحیح ہے، ہمارا رجحان بھی اس طرف ہے کہ جو روایات پیش کی جاتی ہیں، وہ اقرباء و اہل اولاد کی ہیں، لہذا اس کو اتنا عموم پہ نہیں لینا چاہیے، کہ جو چاہے جس کے نام صدقہ کردے، البتہ اہل و عیال اور خونی رشتے کر سکتے ہیں، دعا، حج و عمرہ عموم پر ہے، وہ کر سکتے ہیں، اس طرح قرضہ ادا کرنا عموم پر ہے، کوئی بھی قرضہ کسی کی طرف سے ادا کر سکتا ہے، باقی صدقہ صرف عزیز و اقارب کر سکتے ہیں، ہماری تحقیق یہی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ