سوال (6018)
غیر اللہ کے لیے نذر و نیاز کے بارے میں رہنمائی کریں؟
جواب
غیر اللہ کی نذر و نیاز کے بارے شیخ العرب والعجم سید بدیع الدین راشدی رحمہ اللہ کا ایک کتابچہ ہے، اور اسلام فورٹ میں میرا ایک مضمون ہے، وہ بھی دیکھ لیں، تفسیر جواہر القرآن اس میں کچھ اچھا مواد ہے، یہ آیت “و ما أهل به غير الله” کی بحث دیکھ لیں۔
عوام الناس میں نذر و نیاز اور منت کو ایک معنی میں لیا جاتا ہے، یہ سب اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہیں، اس پر کئی ادلہ ہیں، “الله الصمد” اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، تو وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، لیکن یہ نیاز دلوا رہے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ نیاز نذر اور منت کے معنیٰ میں ہے تو یہ اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہے، نیاز یہ فارسی کا لفظ ہے، نیاز کا معنی میں احتیاج ہے، اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




