سوال (4959)

ایک شخص کے عیسائی لڑکی کے ساتھ غلط تعلقات تھے، جس بنا پر وہ لڑکی حاملہ ہوگئی ہے، اب وہ لڑکی مسلمان ہونا چاہتی ہے تو کیا اب وہ نکاح کر سکتے ہیں یا وضع حمل کے بعد نکاح ہوگا؟

جواب

ہمارے پاس فلحال کوئی سزا ولا سسٹم نہیں ہے، نکاح بھی اس شخص سے ہو رہا ہے، اس لیے اہل علم کے اس حوالے سے دو رائے ہیں، سب سے پہلے توبہ کرنی چاہیے، بعض کا خیال ہے کہ نکاح اس شخص سے ہی ہو رہا ہے تو پھر نکاح کر لیا جائے، معاملات کو چلنے دیا جائے، ان کا معاملہ اللہ پر ہے، زیادہ علماء کا رجحان اس طرف ہے کہ وضع حمل کے بعد نکاح کیا جائے، تاکہ بدکاری اور نکاح میں فرق ہو۔ یہ ہمارے نزدیک زیادہ بہتر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ