سوال (5825)

بعض لوگ یرقان کے علاج کیلئے دھاگہ میں چھوٹی چھوٹی لکڑیاں باندھ کر گلے میں لٹکاتے ہیں۔ ایسا کرنا شریعت کی نظر میں کیسا عمل ہے؟

جواب

حدیث میں آتا ہے۔

“مَنْ تَعَلَّقَ تَمِيمَةً فَقَدْ أَشْرَكَ” [مسند أحمد: 4/156]

جس نے بیماری سے تحفظ کی نیت سے تمیمہ تعویذ منکا وغیرہ لٹکایا اس نے شرک کیا ہے۔
یہ توکل کے منافی ہے، اس کو اس طرح سبب بنانا صحیح نہیں ہے، شریعت نے اس کو اس طرح سبب نہیں بنایا، کتاب و سنت کی روشنی میں رقیہ کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ