سوال (2964)
کیا گلے میں دھاگے کے ساتھ چابی لٹکائی جا سکتی ہے؟ صرف اس لیے چابی گم نہ ہو۔
جواب
کوئی حرج نہیں، دھاگہ یا کوئی بھی چیز استعمال کی جا سکتی ہے، جب تک کہ اس سے کوئی خاص عقیدہ نہ جڑا ہو یا کوئی اہل شرک سے کوئی مشابہت نہ ہو رہی ہو۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ