سوال (1923)

گلی میں کرکٹ کھیلنے والے بار بار بال گھر میں پھینکتے ہوں اور تنگ کریں تو کیا ان کی بال واپس نہ دینے پر گناہ گار ہوں گے؟

جواب

سمجھا بجھا کر ان کو کسی گراؤنڈ میں بھیج دینا چاہیے ، باقی زیادہ تنگ کریں تو پکڑ کر بال رکھ بھی لیں گے تو وہ نئی لے آئیں گے اور زیادہ تنگ کریں گے ، البتہ بہت مجبور ہو کر بال رکھ لیتے ہیں تو گناہگار نہیں ہوں گے ۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

“فَمَنِ اعۡتَدٰى عَلَيۡكُمۡ فَاعۡتَدُوۡا عَلَيۡهِ بِمِثۡلِ مَا اعۡتَدٰى عَلَيۡكُمۡ” [سورة البقرة : 194]

«پس جو تم پر زیادتی کرے سو تم اس پر زیادتی کرو، اس کی مثل جو اس نے تم پر زیادتی کی ہے»

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ