سوال (1360)

ایک بندے نے غلطی سے حالت احتلام میں نماز پڑھ لی ہے اور کافی ٹائم کے بعد یاد آیا ہے کہ بندہ ناپاک تھا تو کیا نماز ہو جائے گی ؟

جواب

مؤطا امام مالک میں زبیر بن الصلت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہوا تھا (نماز ادا کر لینے کے بعد کپڑوں پہ نشان پائے تھے)
تو انہوں نے کپڑے کے اتنے حصے کو دھویا اور فورا غسل کیا اور نماز دہرائی۔
دیکھیے!

[المؤطا الإمام مالك، كتاب الصلوٰة، باب اعادة الجنب الصلوٰة وغسله إذا صلى ولم يذكر وغسله ثوبه]
والله اعلم

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ