سوال (5657)

ایک گیم ہے، جس میں رجسٹر کرنے کے پیسے ملتے ہیں، اس میں جہاز اڑانا ہوتا ہے، جیسے جیسے اوپر جاتا ہے، آپ کے بیلنس میں اضافہ ہوتا ہے، اور اگر وہ نیچے گِر جائے تو پیسے کٹ جاتے ہیں؟

جواب

یہ جوے کی ہی صورت ہے۔ ڈیجیٹل کے علاوہ میں بھی لوگ جوا اسی طرح لگاتے ہیں کہ اگر میں جیت گیا تو سارے پیسے میرے، تم جیت گئے تو سارے پیسے تیرے۔ بعض لوگ خود اپنی کھیل پر لگاتے ہیں، بعض دیگر کھلاڑیوں پر لگاتے ہیں، بعض جانوروں، پرندوں پر لگاتے ہیں، یہ سب جوا اور حرام کاری ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ