سوال (5246)

گانا گانے کے بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں؟

جواب

“غناء کا عمومی ترجمہ گانا کیا جاتا ہے، لیکن شریعت نے جس گانے کو منع فرمایا ہے، وہ وہ ہے جس میں فحاشی، شرک، بیہودہ کلام ہو، وہ شاعری جس میں شرک، غلو، ہجو اور توہین اور بیہودگی نہیں وہ جائز ہے اور مخصوص اوقات میں یہ جائز ہے، بڑے اس سے اجتناب کریں، حدیث میں بچیوں کا ذکر ہے، خوشی کے مواقع پر محدود وقت کے لیے خواتین کے دائرے میں ہو، جہاں مرد و زن کا اختلاط نہ ہو، تب بھی صحیح ہے، موسیقی کے آلات جیسے تبلہ، سارنگی، چمٹہ وغیرہ شامل نہ ہوں، تو ایسی صورت میں اس کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم، بڑوں کے لیے بہتر یہی ہے کہ ایسے مشاغل سے اجتناب کریں، کیونکہ دین کا مزاج حیا، وقار اور فضولیات سے دوری ہے۔ بات سمجھنے کی ہے: کیا جائز ہے، کیا ناجائز ہے، اور کیا حکمت کے ساتھ ترک کرنا افضل ہے۔”

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ